شنبه, نوومبر 2, 2024
Homeخبریںشمالی وزیرستان،میرانشہر میں پاکستانی فوج کی جانب سےکرفیو

شمالی وزیرستان،میرانشہر میں پاکستانی فوج کی جانب سےکرفیو

( ھمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے مرکزی شہر میران شاہ میں آج دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ دن فوج کی جانب سے علاقے میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر کرفیو لگائی گئی ہے، جس کے باعث لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ کرفیو کی وجہ سے روزمرہ اشیاء خوردنوش کا حاصل کرنا مشکل ہوکر رہ گیا ہے ان مشکلات سے پشتون عوام کی زندگی ایک عزاب سی بن گئی ہیں۔
جبکہ ان دنوں پاکستانی وزیر اعظم بھی اس علاقے کی دورہ پر ہے۔
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں عموماً ہر اتوار کو کرفیو نافذ کی جاتی ہے، اور اسی دوران پاکستانی فوج کے قافلے ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز