سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeانٹرنشنلشمالی وزیرستان: آپریشن کے دوران 6 عسکریت پسند اور 1 اہلکار ہلاک،آئی...

شمالی وزیرستان: آپریشن کے دوران 6 عسکریت پسند اور 1 اہلکار ہلاک،آئی ایس پی آر کا دعوٰی۔ مقامی لوگوں کی تردید

پشاور (ہمگام نیوز) پاکستان کے پشتون اکثریتی صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پاکستانی فورسز نے آپریشن میں ایک فوجی اور 6 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے تاہم مقامی لوگوں نے تین افراد کو بےگناہ قرار دیا ہے۔

پاکستانی فوج کے دعوے کے مطابق میر علی کے علاقے حیدر خیل میں مارےگئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد تخریب کاری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبدالحکیم بھی ہلاک ہوگیا۔

مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں تین بے گناہ افراد بھی جاں بحق ہوگئے ہیں تاہم فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام ہلاک افراد عسکریت پسند تھے جو بے بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز