میرانشاہ(ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے خوشحالی میں فوج نے طالبان کے مرکز پر چھاپہ مارنے کی کوشش کی ـ
رات گئے سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوں کے مابین شدید جھڑپ ہوئی جس میں پاک فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ـ
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوا کیا کہ تحریک طالبان کے خفیہ ٹیم نے پہلے سے انہیں اطلاع دی تھی کہ فوج چھاپے کی غرض سے آگے بڑرہی ہے جسے ہی ان کو خبر ملی فوری طور پر ان کے جنگجوں نے چھاپے کو ناکام بناتے ہوئے مرکز سے آگے راستے میں تاک میں بیٹھ گئے، پاک فوج کا دستہ ان کے قریب پہنچا انہیں بھرپور حملے کا نشانہ نیایا، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ـ
واضح رہے کہ سال 2022 کے پہلے ہی مہینے میں کالعدم ٹی ٹی پی نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور ملک کے مختلف علاقوں میں بیس سے زائد حملے کرچکے ہیں ـ


