میرانشاہ(ہمگام نیوز) شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے خیسور میں پاکستانی فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپ ہوا ہے-
ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے خیسور میں پاکستانی فوج نے طالبان کے مرکز پر چھاپہ مارا ـ
رات گئے فوجی اہلکار اور مسلح افراد کے مابین شدید جھڑپ ہوئی جس میں پاکستان فوج کے کم از کم چار اہلکار ہلاک ہوئے –
ترجمان ٹی ٹی پی محمد خراسانی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی اور دعوا کیا کہ ان کی جوابی کارروائی میں سات آرمی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ـ
واضح رہے کہ رواں ماہ ٹی ٹی پی نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور صرف شمالی وزیرستان میں دس سے زائد حملے کئے ہیں –