دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے حملے میں قابض پاکستان کے...

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے حملے میں قابض پاکستان کے لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی ہلاک۔

پیشاور:(ہمگام نیوز) قابض پاکستانی گدھ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں[ جو قابض کے خلاف لڑتے ہیں انکو قابض منفی کونوٹیشن استعمال کرکے دشت گرد قرار دیتا ہے لیکن دنیا کا سب سے بڑا کرایہ کا دشت گرد وہ خود ہے] نے  سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ  کیا جس میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی  جب کہ گاڑی کی چیک پوسٹ کو ٹکر کے بعد متعدد خودکش حملے کیے گئے ، ان خودکش حملوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملوں کے بعد لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں تمام 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل( قابض فوج کا زبان کہ جو لوگ انکے مطابق افغانستان میں روس کے خلاف لڑے شہید اور آج وہ جہنم وصل ) کردیا گیا جب کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن احمد بدر شہید ہوگئے۔

گدھ فوج کے ترجمان کے مطابق ہونے والے 39 سال کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی سے ہے اور 23سال کےکیپٹن محمداحمد بدر کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز