شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںشمسر میں پروم کا رہائشی بلوچ ڈیتھ اسکوائڈ ہاتھوں قتل

شمسر میں پروم کا رہائشی بلوچ ڈیتھ اسکوائڈ ہاتھوں قتل

شمسر ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شمسر میں پنجگور کے علاقے پروم سے تعلق رکھنے والے سمید اللہ ولد نیاز محمد کو گزشتہ شب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سمید اللہ گزشتہ کچھ عرصے سے شمسر میں مقیم تھے۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے رات گئے سمید اللہ کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

اہلِ علاقہ اور مقامی ذرائع کے مطابق وہ اپنے آبائی علاقے میں جاری فوجی آپریشنز سے تنگ آکر ہجرت پر مجبور ہوئے تھے۔ اسی مجبوری کے تحت وہ یہاں ایک نان بائی کے طور پر کام کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلے روزگار کر رہے تھے۔

واضح رہے سمید اللہ کا قتل کوئی منفرد واقعہ نہیں۔ ماضی میں بھی قابض ایران اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں ایسے درجنوں واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں ان بلوچ افراد کو نشانہ بنایا گیا ہےجو اپنے آبائی علاقوں سے نقل مکانی کرکے اپنے ملک کے دوسرے علاقہ میں پناہ گزین کی زندگی گزار رہے تھے۔

 قوم پرست حلقوں کے مطابق اس وقت ہزاروں کی تعداد میں بلوچ، بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہجرت کرکے مغربی بلوچستان، افغانستان، اندرونِ بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں مقیم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہجرت کے باوجود یہ افراد خود کو محفوظ نہیں سمجھے جاتے، کیونکہ انہیں وہاں بھی تشدد اور ٹارگٹ کلنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ قوم پرست تنظیمیں اور سماجی کارکنان ان حملوں کا الزام پاکستانی ریاستی اداروں یا ان سے منسلک مسلح گروہوں پر عائد کرتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ بعض اوقات براہِ راست اور بعض اوقات نامعلوم مسلح گروہوں کے ذریعے بلوچ پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ سمید اللہ کے قتل کے حوالے سے بھی سماجی اور سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی “ڈیتھ اسکواڈ” کے ارکان کی جانب سے کی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز