کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ راج کے ترجمان نے شہداء کوہ سلیمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان کے بلوچوں نے ایوبی آمریت کیخلاف مزاحمت کا راستہ اختیار کر کے قومی فرض کو نبھایا اور سرخرو ہوئے۔
انہوں نے کہا سات دسمبر 1967ءکو بلوچ قوم کے بہادر فرزندوں شہید محمدان بلوچ، شہید یار محمد بلوچ، شہید دوست محمد بلوچ اور شہید رحیمو بلوچ نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قومی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے مزاحمت کا عظیم باب رقم کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے اپنے حقوق و شناخت کے لئے مزاحمت کی وہی زندہ قوم کہلاتی ہیں۔
انہوں نے کہا بلوچ شہداء نے اپنی لازوال قربانیوں سے بلوچ قوم کو شناخت عطا کی اور آج کی نسل ان کی قربانیوں پر فکر کرتی ہے اور ان ہی کے نقش قدم پر چل کر ہم اپنا شمار زندہ قوموں میں کروا سکتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کوہ سلیمان کے شہداء کی سرزمین و راج کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد میں بلوچ راج ہر سال سات دسمبر کو شہدائے کوہ سلیمان کے نام سے یادگاری محفل کا انعقاد کر کے ان شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کے شہداءکی قربانیاں قوم کے لئے مشعل راہ ہیں اور ان کی جہدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سات دسمبر کو بلوچ راج رونگھنڑ میں جلسہ کا انعقاد کرے گی۔