دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںشہدائےجھاونے مادروطن کیلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا:بلوچستان لبریشن فرنٹ

شہدائےجھاونے مادروطن کیلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا:بلوچستان لبریشن فرنٹ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے جھاؤ میں شہید ہونے والے سرمچاروں کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ7 ستمبر کی شام جھاؤ کے علاقے وادی میں سرمچاروں کی گشتی ٹیم اور پاکستانی فوج کا اچانک آمنا سامنا ہوا اور دو بدو جھڑپ شروع ہوئی جس میں تین سرمچار راشد علی ولد بشیر احمد، اورنگزیب ولد غلام قادر اور گل شیر ولد دلمراد نے جام شہادت نوش کی۔ اس جھڑپ میں پاکستانی فوج کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ شہیدوں کوخراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے وطن کی دفاع میں دشمن کا سامنا کرکے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ تینوں سرمچاروں کا تعلق جھاؤ ہی سے ہے اور تینوں 2013 سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے مسلح جد و جہد کا حصہ تھے۔ انہوں نے دوران جد و جہد کئی محاذوں پر دشمن کو شکست سے دوچار کیا اور اپنی آخری لڑائی میں بھی دشمن کے سامنے سر جھکانے کے بجائے بہادری سے مقابلہ کرکے مادرِ وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہدا کی قربانی ہمارے لئے مشعل راہ اور ان کا مشن آزاد بلوچستان ہماری منزل ہے۔
گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ آج 8 ستمبر کوضلع پنجگور کے علاقے کیلکور کاشت کنڈگ میں سرمچاروں نے پاکستانی فوجی چوکی پر ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز