دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںشہیدمیراث بلوچ کو ان کی وطن کی آزادی کیلئے اعلیٰ کردار پر...

شہیدمیراث بلوچ کو ان کی وطن کی آزادی کیلئے اعلیٰ کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں:بی آر اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز مغربی بلوچستان کے علاقے درگس میں تنظیم کے علاقائی کمانڈر تاود ولد تھمبُل بلوچ عرف میراث بلوچ کو پاکستانی خفیہ اداروں کے کرایے کے قاتلوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا ہے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ میراث بلوچ بنیادی طور پر ساحلی شہر پسنی سے تعلق رکھتے تھے اور وہ 2012 میں نو عمری میں ہی تنظیم سے وابستہ ہوگئے اور پہلے مرحلے میں ساحل کے شہری علاقوں میں فرائض انجام دیئے انھوں نے ضلع کیچ اور آواران کے مخلتف علاقوں میں قومی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دی۔

نوجوان سرمچار کی بے مثال صلاحیتوں کے بنا پر انہیں ایک سال قبل تنظیم نے علاقائی کمان کی زمہ داریاں حوالے کی جس کو انھوں نے بخوبی انجام دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید میراث کی شہادت میں ملوث عناصر کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس گھناؤنے عمل میں ملوث تمام کرداروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ تنظیم شہید کمانڈر میراث بلوچ کو ان کی وطن کی آزادی کیلئے اعلیٰ و تاریخی کردار پر خراج تحسین پیش کرتی ہے ان کا کہنا تھا کہ میراث بلوچ جیسے نوجوان بلوچ قوم کے نئی نسل کیلئے رول ماڈل ہیں جس نے اپنی جوانی اور زندگی قومی آزادی ، وطن کے دفاع اور آنے والے نسلوں کی خوشحال مستقبل اور بہتر زندگی کیلئے قربان کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز