Homeخبریںشہید آغا محراب احمدزئی بلوچ کی قربانی بلوچ قومی وقار اور جدوجہد...

شہید آغا محراب احمدزئی بلوچ کی قربانی بلوچ قومی وقار اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے: بلوچ سالویشن فرنٹ

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کیے گیے بیان مین کہا ہے کہ 31 مئی 2013ء کو شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے شہید آغا محراب احمدزئی بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے بلوچ قومی عزت وقار شناخت و مستقبل کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کی قربانی تاریخ کے صفحات میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائے گی

شہید آغا محراب احمدزئی بلوچ جسمانی طور پر اگرچہ آج ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں لیکن ان کے افکار نظریات حوصلہ اور جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے روشن راہ ہیں انہوں نے ثابت کیا کہ سرزمین کے لیے دی جانے والی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں

ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اس عظیم شہید کی استقامت بہادری اور قومی شعور کو سلام پیش کرتے ہیں ان کی زندگی جدوجہد خودداری کی ایک روشن مثال تھی ان کی شہادت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ حق انصاف اور قومی وقار کے لیے ثابت قدم رہنا ہی حقیقی خراجِ عقیدت ہے

 تر جمان نے کہاکہ ہم ایفائے عہد کرتے ہیں کہ شہید آغا محراب احمدزئی بلوچ کے مشن نظریات اور ان کے خوابوں کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی سیاسی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے ان کی قربانی بلوچ قوم کے لیے حوصلے اتحاد اور شعور کا سرچشمہ رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز