چهارشنبه, جنوري 15, 2025
Homeخبریںشہید زبیر جان ،شہید اسحاق جان اور شہید وحید جان کو سرخ...

شہید زبیر جان ،شہید اسحاق جان اور شہید وحید جان کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے شہید سرمچاروں کو سرخ سلام و خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بائیس اگست کو تین سرمچاروں زبیر جان، اسحاق جان، وحید جان کو پاکستانی آئی ایس آئی کے ایجنٹوں نےبلوچستان کے علاقے درگس میں فائرنگ کرکے شہید کیا ہے۔

تینوں شہید سرمچاروں کا تعلق دشت کیچ سے ہے اور وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے درگس گئے ہوئے تھے۔ وہ ایک عرصہ سے بی ایل ایف کی پلیٹ فارم سے بلوچ جہد آزادی کی مسلح جدوجہد میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت یقینا ایک بڑی نقصان ہے مگر ان کا مشن آزاد بلوچستان کی تحریک جاری رہے گی اور شہداء کا خون رائیگان نہیں جائے گا۔ 

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم شہید سرمچاروں کو سرخ سلام و خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے قومی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا بلوچ جہد کاروں کی شہادت میں ملوث آئی ایس آئی کے ایجنٹوں کا پتہ لگ گیا ہے۔ انہیں اپنے گناہوں کی سزا ضرور ملے گی۔ اس کے علاوہ ایسے تمام عناصر سزا سے نہیں بچ سکیں گے جو بلوچ نسل کشی میں قابض پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز