دوشنبه, اپریل 28, 2025
Homeخبریںشہید سگار امیربخش کے بھانجے سعید احمد طویل علالت کے بعد انتقال...

شہید سگار امیربخش کے بھانجے سعید احمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

شال (ہمگام نیوز) کوئٹہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سعید احمد طویل علالت کے باعث آج خالق حقیقی سے جا ملے وہ ایک طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔

مرحوم شہید مجید لانگو، شہید سگار امیربخش لانگو، شہید مجید ثانی کے بھانجے تھے، اور مرحوم کا ایک بھائی نجیب اللہ بھی بلوچ قومی تحریک کی راہ خارزار میں شہید ہوچکے ہیں، یاد رہے کہ مرحوم سعید بلوچ پچھلے دو سال کے طویل عرصے سے مریض تھے اور آج وہ کینسر کے خلاف جنگ ہارکر اس دارفانی سے رخصت ہوگئے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں کینسر کے مریضوں کے تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے جہاں انیس اٹھانوئے میں قابض پاکستان کی طرف سے ایٹمی دھماکے کے لئیے بلوچ سرزمین کے علاقے چاغی انتخاب کیا اور یہ انتخاب ہی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جاری بلوچ نسل کشی کو مزید بڑھاوا دینے کی ایک کڑی تھی، جس میں قابض ریاست کو کئی نام نہاد بلوچ قوم پرستوں نے بھی مدد کی، انکی امداد سے بلوچ سرزمین پر کی جانے والی ان ایٹمی دھماکوں کی کالک اور سیاہی انکے منہ پر تاقیامت موجود رہی گی۔

مرحوم سعید احمد کی تدفین کوئٹہ کے مقامی قبرستان کردی گئی ہے جبکہ فاتحہ خوانی کا سلسلہ مدرسہ روڈ کلی اسماعیل میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز