شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح شہید فیض محمد مری ، شہید خداداد مری اور فری بلوچستان موومنٹ کے کارکن سنگت نوبت مری کی بزرگ والد رحلت فرما گئے ہیں۔ یاد رہے کہ مرحوم کافی عرصے سےکینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔
مرحوم جلال مری نہ صرف شہید فیض محمد مری شہید خداداد مری کی والد تھیں بلکہ انھوں نے بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کی پاداش میں جلاوطنی، مصائب اور تکالیف برداشت کیں۔ اپنے بیٹوں کی قربانیوں کے علاوہ وہ خود بھی جوانی سے لیکر آخر تک جُہد آزادی ایک کارکن رہے ہیں۔
دُعا ہے اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام ادا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔