شیراز(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق شیراز جیل میں ایک بلوچ شہری کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد جیل حکام نے گزشتہ روز 2 جنوری 2010 کو کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک بلوچ شہری شیراز جیل میں پھانسی دی گئی، دزاپ/ زاہدان شہر سے تعلق رکھنے والے اس شہری “محمد سالارزہی” ولد محمد علم کے نام شناخت کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بلوچ شہری پر منشیات فروشی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ محمد کو قابض آرمی 2020 میں شیراز سے گرفتار کیا تھا اور اس عرصے کے دوران اس جیل میں رکھا گیا تھا ـ
واضح رہے کہ 2022 کے دوسرے دن یہ شہری قابض ایران کی جیلوں میں پھانسی پانے والا دوسرا بلوچ ہے۔ رواں ہفتے کو نصر آباد (زابل) جیل میں جلیل اشترک نامی بلوچ قیدی کو بھی پھانسی دے دی گئی۔