شیراز (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق شیراز میں مقیم چار خواتین ،جو کہ بہائی مسلک سے کو قابض ایرانی فورسز نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، جن کا نام رکسانہ وجدانی، بہارہ قادری، سحر محب پور اور ستارہ طعامی ہیں، کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق، بروز منگل 26 ستمبر 2023 کو ایران کی سیکورٹی فورسز نے دو بہائی شہری 45 سالہ بہارہ قادری اور 57 سالہ ستارہ طعامی کے گھروں پر چھاپہ مار کر گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر لے گئے۔
اسی وقت دو دیگر بہائی مسلک سے تعلق رکھنے والے خواتین جنکے نام 25 سالہ رکسانہ وجدانی اور 24 سالہ سحر محب پور کو شیراز انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ان کے کام کی جگہ سے گرفتار ککے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
ہینگاؤ تنظیم کے مطابق ان چار بہائی خواتین جو کہ مذہبی کارکن بھی ہیں ،کو گرفتار کرنے کے علاوہ محکمہ انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے ان کی مذہبی کتابیں، لیپ ٹاپ اور موبائل فون اور ان کے خاندان کے کچھ افراد کی تلاشی لینے کے دیگر کئی سامان بھی ضبط کر لیئے۔
واضح رہے کہ بہارہ قادری اس سے قبل بھی ایرانی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں ۔
رپورٹ کے لکھے جانے تک ان چاروں بہائی مذہبی خواتین کارکنوں کی گرفتاری کی وجوہات، الزامات کے ساتھ ساتھ ان کی حالات اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں تفصیلی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔