صحبت پور ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں تھانہ جیا خان کی حدود سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق نعشیں گوٹھ اسحاق کھوسہ کے قریب سے ملی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تاحال تینوں مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے،جبکہ واقعے کے محرکات اور ملزمان کے بارے میں بھی معلومات سامنے نہیں آسکے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔


