چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںصومالیہ: انتہا پسند تنظیم الشباب کا پولیس اسٹیشن پر خود کش حملہ،...

صومالیہ: انتہا پسند تنظیم الشباب کا پولیس اسٹیشن پر خود کش حملہ، 6 اہلکار ہلاک

موغادیشو(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت میں ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں خودکش بمبار نے پولیس اسٹیشن پر خود کو بارودی مواد سے اُڑا دیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔

صومالوی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کے جسم کے کچھ اعضا ملے ہیں جن کا فرانزک لیب سے تجزیہ کیا جائے گا۔ 6 زخمیوں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

صومالیہ میں حکومت کے خلاف متحرک الشباب نامی مسلح گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ الشباب نے القاعدہ سے مل کر ملک میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملے کیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز