چهارشنبه, سپتمبر 4, 2024
Homeانٹرنشنلصومالیہ نے اسلحے کی غیر سرکاری تجارت ممنوع کر دی

صومالیہ نے اسلحے کی غیر سرکاری تجارت ممنوع کر دی

موغادیشو (ہمگام نیوز) صومالیہ حکومت نے ملک میں امن و سلامتی کی یقین دہانی کے لئے اسلحے کی غیر سرکاری تجارت ممنوع کر دی ہے۔

صومالیہ صدارتی دفتر نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ “صدر حسن شیخ محمود، وزیر اعظم حمزہ عابدی بارے اور دیگر اعلیٰ سطحی حکومتی شخصیات کی شرکت سے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں اسلحے کی تجارت کے موضوع پر غور کیا گیا ہے”۔

بیان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ “ملک کے داخلی امن عامہ کی خاطر اسلحہ تجارت پر کنٹرول سخت کر دیا جائے گا۔ ملک میں اب کے بعد سے اسلحے کی غیر سرکاری تجارت مکمل طور پر ممنوع کر دی گئی ہے”۔

مزید کہا گیا ہے کہ” وزارت انصاف اور سکیورٹی فورسز کی، مذکورہ دھندے میں ملوث، تمام شخصیات کو فوری طور پر عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا”۔

واضح رہے کہ الشباب دہشت گرد تنظیم اور صومالی لینڈ بحران جیسے متعدد مسائل کے خلاف جدوجہد کے دوران صومالیہ حکومت ملک میں قیامِ امن و استحکام کے لئے بھی کوششیں کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز