اتوار, جون 23, 2024
ہومانٹرنشنلضلع کچہری اٹک میں ایلیٹ فورس کے اہلکار کی فائرنگ سے 2...

ضلع کچہری اٹک میں ایلیٹ فورس کے اہلکار کی فائرنگ سے 2 وکیل جاں بحق

اٹک (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے ضلع کچہری اٹک میںایلیٹ فورس کے اہلکار کی فائرنگ سے 2 وکیل جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری اٹک میں ایلیٹ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سابق صدر پنجاب بار کونسل ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور وکیل ذوالفقار مرزا جاں بحق ہوگئے ۔

ملک اسرار احمد ممبر پنجاب بار کونسل اور سابق صدر بار تھے۔ پولیس کے مطابق اہلکار کی ذاتی دشمنی تھی یا کوئی اور وجہ ،تفتیش کررہے ہیں۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکار نے کچہری کے اندر ملک اسرار کو کئی گولیاں ماریں، اہلکار کی فائرنگ کی زد میں آکر دوسرا وکیل بھی جاں بحق ہوئے۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا ، مقتول وکلا کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتا ل منتقل کردی گئیں ،وکلا کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی ۔ڈی پی او اٹک نے جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز