شنبه, دسمبر 28, 2024
Homeخبریںطالبان، حقانی نیٹورک اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو مدد فراہم...

طالبان، حقانی نیٹورک اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو مدد فراہم کرنے کے پیچھے پاکستان ہے: حیربیار مری

لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے کل افغانستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ افغانستان میں قتل و غارت اور خونریزی کے پیچھے کون ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کی مصیبتوں کے پیچھے طالبان، حقانی نیٹورک اور داعش ہیں۔

بلوچ رہنماء نے مزید کہا کہ ہم سب یہ بھی جانتے ہیں کہ ان دہشت گرد گروہوں کے پیچھے کون ہے جو ان کی مدد کررہا ہے۔

حیربیار مری نے نام لیکر مخاطب کیا کہ ان مذہبی جنونی دہشت گردوں کے پیچھے اور ان کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے والا پاکستان ہے۔

یاد رہے کل افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک میٹرنٹی ہسپتال پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے نومولود بچوں سمیت 14 معصوم انسانوں کو قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز