یکشنبه, دسمبر 1, 2024
Homeخبریںطالبان قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل، 7 اہم طالبان قیدیوں کو...

طالبان قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل، 7 اہم طالبان قیدیوں کو افغان جیلوں سے قطر منتقل کیا جائے گا

طالبان قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل، 7 اہم طالبان قیدیوں کو افغان جیلوں سے قطر منتقل کیا جائے گا

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہوگیا، بقیہ 7 طالبان قیدیوں کو افغان جیلوں سے قطر منتقل کیا جائے گا، جبکہ طالبان نےامن مذاکرات کی شروعات سے قبل ان 7 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رکھا تھا۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز افغان حکومت نے 113 طالبان قیدیوں کو رہا کیا تھا اور طالبان نے صوبہ قندھار میں 2 افغان کمانڈوز مقامی حکام کے حوالے کئے تھے۔

افغان اور مغربی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ باقی رہ جانے والے 7 طالبان قیدیوں کو ایک معاہدے کے تحت افغان جیلوں سے قطر منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی نگرانی کی جائے گی واضح رہے کہ انٹرا افغان مذاکرات رواں ہفتے شروع کئے جانے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز