قابُل:(ہمگام نیوز) طالبان کے ترجمان، ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ غور میں داعش کے خراسان ونگ (ISKP) کے ایک سیل کو حملے کا نشانہ بنا کر ختم کر دیا گیا ہے۔

یہ گروہ شیعہ شہریوں پر حملوں کا ذمہ دار تھا، جس میں تقریباً 20 افراد ہلاک ہوئے تھے، اور غور، کابل اور بامیان میں دیگر حملوں میں بھی ملوث تھا۔

مجاہد کے مطابق، مارکو کے علاقے میں اتوار کے روز کی گئی ایک کارروائی میں ISKP کے سیل کا سربراہ اور ایک اور اہم رکن ہلاک ہوئے جبکہ آپریشن میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس گروپ کو پاکستان سے ہدایات مل رہی تھیں۔