کابل( ہمگام نیوز ) افغان خواتین کو متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ نے اسپانسر کیا تھا۔
متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ کے بانی چیئرمین خلف احمدالحبطور نے کہا کہ100 افغان لڑکیوں کیلئے طیارے کی ادائیگی بھی کردی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت نے تعلیم کیلئے آنے والی افغان لڑکیوں کو پڑھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔خلف احمدالحبطور کا کہنا تھا کہ افغان لڑکیوں کیلئے یہاں رہائش، تعلیم، محفوظ نقل و حرکت کا انتظام کیا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان انتظامیہ نے ابھی خبر پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔