سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںطالبعلم عبدالحفیظ بلوچ کے والد اور اہلخانہ کا بازیابی کا مطالبہ

طالبعلم عبدالحفیظ بلوچ کے والد اور اہلخانہ کا بازیابی کا مطالبہ

خضدار (ہمگام نیوز) خضدار کے رہائشی لاپتہ طالبعلم عبدالحفیظ بلوچ کے والد محمدحسن باجوئی اور اس کے خاندان کے دیگر افراد مرد و خواتین نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ خضدار باغبانہ کے رہائشی غریب گھرانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ کھیتی باڑی اور محنت مزوری کرکے اپنے بچے کو پڑھایا، کالج اور یونیورسٹیوں کے خرچہ اس کی ماں نے کشیدہ کاری کرکے اٹھایا، عبدالحفیظ کو پڑھائی سے بڑا لگن تھا اس نے اپنی محنت کے بل بوتے پر ہی کوئٹہ میں پوزیشن حاصل کی، خضدار کے واحد طالب علم تھا کہ جو قائداعظم یونیورسٹی میں سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ ان کی یہ صلاحیت خضدار کے تعلیمی حلقوں کےلیے ایک اعزاز تھا، چند دن قبل وہ خضدار آیا تھا اور اس کے بھائی کی شادی تھی چونکہ ان کا بڑا مشغلہ صرف اور صرف تعلیم تھا اس لیے چھٹی کا وقت قیمتی بنانے کے لیے خضدار کے ایک نجی اکیڈمی میں بچوں کو پڑھانے گیا۔ اس دوران 8 فروری کے دن بوقت چار بجے نامعلوم افراد نے انہیں دورانِ تعلیم ہی اسکول سے اٹھاکر لےگئے، جس کی وجہ سے ہم سب کرب اور انتہائ درجے کی پریشانی میں مبتلاہیں‫

اس پریس کانفرنس میں انہوں نہ کہا کہ ان کا کسی سے نہ کوئی دشمنی ہے اور نہ کسی سے پارٹی سے ان کا تعلق ہے وہ غریب لوگ ہیں اور ان کے حالت زار پر رحم کرکے بطور مسلمان اور انسانیت کے ناطے ان کے مستقبل کا سہارا عبدالحفیظ کو رہا کیا جائے، اگر بالفرض محال ان کے بچے سے کوئی خطا سرزد ہوئی ہے تو اس کے لیے وہ معافی کا طلبگار ہیں لیکن خدارا ان کے بچے کو رہا کیا جائے انہوں نے اپنی زندگی کی جمع پونجی اس کی تعلیم پر خرچہ کرکے اسے پڑھایا ہے، اس کی والدہ نے شب و روز ایک کرکے کشیدہ کاری کے ذریعے اس کی تعلیم کا خرچہ اٹھایا، وہ بے بس اور لاچار خاندان ہے ان کے اوپر رحم کیاجائے۔

انہوں نے اس پریس کانفرنس کے آخر میں کہا کہ وہ احکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے بھائی عبدالحفیظ کی بحفاظت بازیابی کو ممکن بنایا جائے اور ان پر زندگی بھر کا احسان کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز