سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںطورخم کے علاقے میں قابض فورسز ایف سی اور پولیس کے درمیان...

طورخم کے علاقے میں قابض فورسز ایف سی اور پولیس کے درمیان لڑائی، متعدد اہلکار زخمی۔

طورخم: ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق طورخم میں قابض پاکستانی فورسز ایف سی اور پولیس اہلکاروں کے درمیان لڑائی ،بیس سے زائد افراد زخمی جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

مزکورہ لڑائی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ، جس میں قابض فورسز فورسز کو ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی و ہاتھا پائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

یاد رہے کہ طورخم وہ علاقے ہے جہاں پر قابض پاکستان اور افغانستان کی سرحد پڑتی ہے۔

جہاں پر آئے روز ہزاروں کی تعداد میں قیمتی اشیاء سمگلنگ ہوتی ہے ، جس میں اسلحہ سمیت دیگر نشہ آور چیزیں بھی سمگلنگ ہوتی ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں لڑائی اس بنا پر ہے کہ سمگلنگ والا مال جس کے ہاتھ لگا وہ رشوت لے کے مالا مال ہو جاتے ہیں۔

ایف سی تمام تر کا کرپشن خود کر رہی ہے اور پولیس کو موقع ہی نہیں دے رہا۔

کہیں پہ اگر پولیس کو کوئی سمگلنگ والا مال ہاتھ لگتی ہے تو ایف سی بزور طاقت سارا معاملہ اپنے ہاتھ لیتا ہے اور پولیس کو وہاں سے بھگاتا ہے۔

مجبوراً پولیس نے پچھلے کئی دنوں سے طور خم میں احتجاجاً اپنے تھانوں تک کو تالا لگا دیا پھر بھی بات نا بنی تو ایف سی کے ساتھ دست و گریباں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز