چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںبی وائی سی، ظہیر بلوچ کے اہل خانہ اور دیگر پرامن مظاہرین...

بی وائی سی، ظہیر بلوچ کے اہل خانہ اور دیگر پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

شال (ہمگام نیوز) جبری طور پر لاپتہ کیے گئے بلوچ لاپتہ افراد کے اہل خانوں کے ریلی پر فورسز نے حملہ کیا۔ جب وہ ریڈ زون کی طرف مارچ کر رہے تھے۔ بوڑھے مرد، عورتیں اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس میں لائیو فائرنگ بھی کی ہے۔ درجنوں مظاہرین کو حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کئی دہائیوں سے پرامن مظاہروں کے لیے ریاستی اداروں کا ردعمل تشدد اور دھمکی آمیز رہا ہے۔ بلوچ عوام کی جبری گمشدگیوں اور نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اور جب لواحقین اور سول سوسائٹی احتجاج کرتے ہیں تو ان کے ساتھ ظلم کیا جاتا ہے، مارا پیٹا جاتا ہے، گھسیٹا جاتا ہے اور قید کیا جاتا ہے۔

شدید کریک ڈاؤن کا سامنا کرنے کے بعد مظاہرین دوبارہ منظم ہو گئے اور اپنا احتجاج جاری رکھا۔ ہم بلوچ اور پشتون عوام سے جلد از جلد احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہیں اور عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے تاکہ ان پہلے سے مظلوم لوگوں کے پرامن اجتماع کے حق کی حفاظت کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز