یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانو نے خود...

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانو نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

 

جینیوا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، انہوں نے کورونا سے متاثرہ شخص سے ہاتھ ملایا تھا۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادھانو کا کہنا ہے کہ میں نے ایک شخص سے ہاتھ ملایا تھا جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تاہم مجھ میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا میں ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کے مطابق قرنطینہ میں رہوں گا۔

اس سے قبل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے کہا تھا کہ ہمیں ویکسین کی ضرورت ہے اور قوی امید ہے کہ سال کے آخر تک کورونا ویکسین مل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی 9 کورونا ویکسینز پر کام جاری ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین بننے پر سال 2021 کے آخر تک عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس کی دو ارب خوراکیں دنیا میں تقسیم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز