یکشنبه, دسمبر 22, 2024
Homeخبریںعالمی انسانی حقوق کے دن ،یورپ سمیت دیگر ممالک میں مظاہرے ہونگے،...

عالمی انسانی حقوق کے دن ،یورپ سمیت دیگر ممالک میں مظاہرے ہونگے، ایف بی ایم

لندن (ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ اعلامیہ کے مطابق 10 دسمبر کو عالمی انسانی حقوق کی مناسبت سے بلوچستان میں پاکستانی جنگی جرائم، مسنگ پرسنز اور مسخ شدہ لاشوں جیسے انسانی حقوق کے درپیش مسائل پر یورپ سمیت دیگر ممالک میں مظاہرے منعقد کیے جائیں گے آگاہی مہم کے ذریعے عالمی اداروں سمیت انٹرنیشنل میڈیا کے دفتروں میں رپورٹس پیش کیے جائیں گے ،

اعلامیہ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا معاملہ انتہائی سنگین رخ اختیار کررہا ہے اور اس وقت بلوچ مائیں بہنیں اور کمسن بچے آنسو بہاتے ہوئے سراپا احتجاج ہیں اور اس اہم مسئلہ پر عالمی اداروں کی مداخلت کے بغیر پاکستان جیسا غیر مہذب ریاست ان احتجاجوں کو اہمیت نہیں دیتا ہے اس سلسلے میں فری بلوچستان موومنٹ کے نمائندے عالمی اداروں سمیت میڈیا میں رپورٹ پیش کرینگے تاکہ بلوچستان میں قابض ریاست کی بدترین جنگی جرائم کو مہذب دنیا کے سامنے آشکار کیا جائے گا

فری بلوچستان موومنٹ اعلامیہ کے مطابق مقبوضہ بلوچستان میں اس وقت پاکستان اور ایرانی رجیم تاریخ کے بدترین ظلم کی داستانیں رقم کررہے ہیں، فری بلوچستان موومنٹ بلوچ قوم کو منظم کرتے ہوئے آزاد بلوچستان کی تحریک کو عالمی سطح پر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی و ایرانی جنگی جرائم کے خلاف عالمی اداروں سے رجوع کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز