شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںعبدالمجید دل کا مریض ہے اسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب...

عبدالمجید دل کا مریض ہے اسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے:لواحقین کی اپیل

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 17 مارچ 2017 کو پنجگور کے علاقے پروم سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا عبدالمجید ولد عبدالرشید کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے لخت جگر کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.

لواحقین نے مزید کہا کہ عبدالمجید دل کے سنگین مرض میں مبتلا ہیں بروقت علاج نا ہونے کی وجہ سے وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا شکار ہو سکتے ہیں اسی لیے ہم ملکی اور عالمی اداروں سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ عبدالمجید کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز