بغداد(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیور ڈیسک رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے بتایاہے کہ شمالی عراق کے گاں قرہ سالم کے قریب داعش کے عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 4 پیشمرگہ فوجی اور ایک شہری شامل ہیں جب کہ 6 دیگر زخمی ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت پیشمرگہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ داعش کے عسکریت پسندوں نے پیشمرگہ فورسز کی 126ویں بریگیڈ ہیڈ کواٹر پر حملہ کیا جس سے جانی نقصان ہوا ہے۔لیکن اس میں مرنے والوں یا زخمیوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا۔اس کے علاوہ پیشمرگہ فورسز کے ذرائع نے تصدیق کی کہ جھڑپوں کے بعد داش کے جنگجو علاقے ے نکل گئے۔پیشمرگہ فورسز کے ایک کمانڈر نے کہا کہ داعش تنظیم کے جنگجو ہماری پوزیشنوں پر رات کے حملوں میں ہٹ اینڈ رن کی حکمت عملی استعمال کرتے ہیں۔ وہ زیادہ دیر تک زمین پر جمے رہنے سے گریز کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں مزید کمک بھیجی جا رہی ہے تاکہ داعش کے مزید حملوں کو روکاجاسکے۔ایک عراقی فوجی ذرائع نے انکشاف کیا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز کے یونٹ پیشمرگہ کی حمایت کے لیے جھڑپ کے مقام پر پہنچ گئے۔