بغداد(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق عراق پر ترکی کے حملے میں 8 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق کے علاقے سنجار پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق وزخمی ہوئے۔ عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ترکی نے صوبہ نینوا میں کردستان لیبر پارٹی کے دہشتگرد عناصر کا تعاقب کرنے کا بہانہ بناتے ہوئے حملہ کیا۔ صابرین نیوز کا کہنا ہے کہ اس حملے میں مخمور کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔ مخمور کیمپ میں ایزدی مہاجرین رہتے ہیں اور ترکی کا دعوی ہے کہ وہ اس علاقے میں کردستان لیبر پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے 20 مرتبہ مخمور کیمپ پر حملہ کیا۔