دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںعراق ;ہوٹل پر فائرنگ سے ترک سفارتکار ہلاک,PKK نے حملے میں ملوث...

عراق ;ہوٹل پر فائرنگ سے ترک سفارتکار ہلاک,PKK نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی

اربیل (ہمگام نیوز ڈیسک) نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عراقی حکام کے مطابق نا معلوم مسلح افراد نے کرد اکثریتی شہر اربیل میں واقع ایک پوش ہوٹل پر اس وقت فائرنگ کی، جب وہاں شہر میں متعین نائب قونصل جنرل سمیت متعدد ترک سفارت کار دوپہر کا کھانا کھانے میں مصروف تھے۔ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم ترک حکومت نے ایک سفارتکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اربیل انتظامیہ نے شہر کی خارجی گزرگاہیں بند کردیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، اس دوران کسی کو شہر چھوڑنے کی اجازت نہیں۔

دریں اثناء کرد مسلح تنظیم تنظیم ( پی کے کے ) نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

دوسری جانب ترک صدارتی محل کی جانب سے ہلاک سفارت کار کا بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز