شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںعرب ریاستوں کے لیے ایران بھی داعش جیسا خطرہ ہے: بحرین

عرب ریاستوں کے لیے ایران بھی داعش جیسا خطرہ ہے: بحرین

مناما(ہمگام نیوز) خلیجی ریاست بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے کہا ہے کہ خطے کی عرب ریاستوں کے لیے ایران بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ہے جتنا جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ جو داعش بھی کہلاتی ہے۔ بحرینی وزیر خارجہ نے ریاستی دارالحکومت مناما میں شروع ہونے والی ایک سکیورٹی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران عرب ریاستوں میں گڑبڑ پھیلانے والی قوتوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کے خیال میں یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف خلیجی ریاستوں کی لڑائی اصل میں ایران کے ساتھ ’پراکسی‘ جنگ کے مساوی ہے۔ الخلیفہ کے مطابق یمن میں حوثی شیعوں کا مستقبل ہو سکتا ہے، اگر وہ ہتھیار پھینک دیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز