یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںعمان خلیج میں آج پیش آنے والے حملے کا زمہ دار ایران...

عمان خلیج میں آج پیش آنے والے حملے کا زمہ دار ایران ہے:امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن(ہمگام نیوز ڈیسک) امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر میں اپنے آفیشل اکاونٹ سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ عمان خلیج میں آج پیش آنے والے حملے کا زمہ دار ایران ہے۔

انہوں نے کہا یہ حملے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لئے خطرے کے باعث ہیں. یہ حملہ جہاز رانی کی آزادی پر ایک واضح حملہ ہے. اور اس سے ایران کی جانب سے کشیدگی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے.

واضح رہے اس سے پہلے بھی خلیج عمان میں سبوتاژی حملے کیے گئے اور امریکہ نے گزشتہ حملوں کا الزام بھی ایران پر لگایا تھا.تجزیہ کاروں کی رائے کے مطابق موجودہ پیش آنے والے واقعات آنے والے دنوں میں کسی بڑے آتش فشاں کی جانب اشارہ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز