عمان :(ہمگام نیوز)کے شمالی صوبے صحر میں دو ڈرون طیاروں کا ملبہ گرنے سے کم از کم دو غیر ملکی مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک ڈرون صنعتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں دو غیر ملکی کارکن ہلاک اور چند دیگر زخمی ہوئے۔ دوسرا ڈرون ایک کھلے علاقے میں گر کر تباہ ہوا لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دونوں ڈرون کہاں سے آئے تھے اور انھیں کیا حادثہ پیش آیا تھا۔ تاہم ڈرون حملوں کا سلسلہ خطے بالخصوص مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد غیر ملکی تھے لیکن تاحال ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ہلاک ہونے والے بھارتی شہری تھے۔ چند روز قبل عمان کے صلالہ ایئرپورٹ پر بھی ڈرون حملوں کے باعث ایندھن کے ذخائر کو نقصان پہنچا تھا۔ جس سے بندرگاہ کی سرگرمیاں وقتی طور پر متاثر ہوئیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا کے 28 فروری سے قابض قابض ایران پر جاری حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای سمیت وزیر دفاع، مشیر قومی سلامتی، آرمی چیف اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت دو ہزار کے قریب شہری شہید ہوچکے ہیں۔