شال ( ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق بی وائی سی کی جانب سے تنظیم کی سربراہ، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، مرکزی رہنما سمی دین بلوچ، بیبگر بلوچ، بیبو بلوچ، اور دیگر متعدد کارکنان کی غیر قانونی گرفتاری، ریاستی جبر اور بربریت کے خلاف عید کے پہلے اور دوسرے روز احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان نے بلوچستان کے 19 شہروں کے نام احتجاجی ریلیوں کے اوقات جاری کردیے ہیں ۔
انھوں نے کہا ہے کہ
حب میں احتجاج لسبیلہ پریس کلب سامنے 10 بجے صبح ہوگا ۔
مستونگ میں شہید سفر خان چوک نزد ڈگری کالج سے شہید سلطان چوک بازار تک دوپہر ڈھائی بجے ریلی نکالی جائے گی۔
پَنجگُور میں وشبود کے مقام ، نوشکی پریس کلب ،کوہلو
بینک چوک تا ختمِ نبوت چوک،
خضدارمیں شہید رزاق چوک تا آزادی چوک،قلات مغل چوک تا روح شہر چوک،خاران
میں شہید نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم تا پریس کلب سہ پہر 3 بجے کے وقت ریلیاں نکالی جائیں گی مظاہرہ ہوگا ۔
کراچی بیرو گوٹھ پاکستان ہوٹل ملیر، اور واشک
میں اللہ اکبر چوک تا غریب آباد شام کے چار بجے ریلیوں کا انعقاد کیاجائے گا ۔
عید کے دوسرے روز ماشکیل میں صبح ساڑھے 11 بجے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تا بابا قاضی چوک ریلی نکالی جائے گی۔ تربت میں
شہید فدا احمد چوک پر سہ پہر تین بجے اس طرح بلیدہ مہناز ہائی اسکول تا شہید ایوب چوک ریلی نکالی جائے گی ،تمپ میں غلام نبی پمپ تا یو بی ایل بینک اور چارسرمیں چارسر تا چہتر بازارتک بھی سہ پہر تین بجے ہی ریلی نکالی جائے گی ۔
نوکنڈی میں محمدی مارکیٹ تا شہید حمید چوک بازار تک، اوردالبندین
میں بھائی پاس تا بازار شہید حمید چوک تک شام چار بجے ریلیاں نکالی جائیں گی ۔
اس طرح یکمچ میں بوائز ہائی اسکول تا سی پیک روڈ اور چاغی میں
محمد حسنی مارکیٹ تا بلانوش کراس تک ریلیاں شام پانچ بجے نکالی جائیں گی ۔