غزہ (ہمگام نیوز ) فلسطینی وزارت صحت نے فلسطینیوں کی غزہ میں اب تک کی کل ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ ان تازہ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 35984 ہو گئی ہے۔
وزارت کی طرف سے یہ اعداد و شمار بین الاقومی دو عدالتوں میں اسرائیل اور اس کے اہم رہمماؤں کے بارے میں مقدمات کے ماحول میں سامنے لائے گئے ہیں۔ جبکہ رفح میں ابھی اسرائیلی حملہ جاری ہے۔
ان اعداد و شمار میں سات اکتوبر سے اب تک کل زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 80643 بتائی گئی۔ یہ اپنی جگہ حقیقت ہے کہ ان زخمیوں کے لیے علاج کی پورے غزہ میں اب کوئی مناسب سہولت دستیاب نہیں رہنے دی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج جس پر نسل کشی کا الزام لگایا جاتا ہے اس نے شہری سہولتوں کے سارے انفراسٹرکچر اور ہسپتال سب کچھ کو ٹارگٹڈ بمباری سے تقریبا مکمل تباہ کر دیا ہے۔
وزارت صحت غزہ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 81 بتائی گئی ہے۔