غزہ : (ہمگام نیوز) غزہ کی حکومت نے کہا ہے کہ غزہ کے ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں 100 سے زائد فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے اس وقت کیے گئے جب اسکول میں پناہ لینے والے افراد صبح کی نماز ادا کر رہے تھے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ طبی عملہ ابھی تک تمام لاشوں تک نہیں پہنچ سکا ہے۔