شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeانٹرنشنلغزہ کی پٹی کے تمام ہسپتال زخمیوں سے بھر چکے، ادویات اختتام...

غزہ کی پٹی کے تمام ہسپتال زخمیوں سے بھر چکے، ادویات اختتام کے قریب

دبئی (ہمگام نیوز ) غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے انڈر سیکرٹری یوسف ابو الریش نے آج بدھ کو کہا ہے کہ پٹی میں تمام ہسپتالوں کے بستر بھر گئے ہیں۔

ابو الریش نے فیس بک پر وزارت کی طرف سے شائع ہونے والے بیانات میں مزید کہا کہ ادویات اور طبی سامان بھی کم ہو رہا ہے”۔

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 1,055 ہو گئی ہے اور 5,148 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں سے کم از کم 60 فیصد خواتین اور بچے تھے۔

وزارت صحت نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ “غزہ میں کم از کم 60 فیصد متاثرین خواتین اور بچے ہیں۔ منگل کو غزہ کی پٹی پر سینکڑوں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

غزہ میں سرکاری انفارمیشن آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے اے ایف پی کو بتایا کہ بمباری صبح تک جاری رہی جس میں درجنوں رہائشی عمارتوں، فیکٹریوں، مساجد اور دکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے رات بھر حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 950 شہری شہید دیگر 5000 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

سلامہ معروف نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو انسانی المیے کا سامنا ہے۔ ایندھن کی کمی کی وجہ سے پاور پلانٹ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔ زندگی کی تمام بنیادی خدمات کی فراہمی جاری رکھنا ناممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرانتظام حکومت نے عالمی برادری اور انسانی اور امدادی تنظیموں سے انتہائی ہنگامی اپیل کی ہے تاکہ انسانی المیے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا سکیں۔

Previous article
Next article
یہ بھی پڑھیں

فیچرز