شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںفائزہ براہوہی کو تین سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی...

فائزہ براہوہی کو تین سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی

 

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق، زاہداب کی عدالت کی دوسری شاخ نے یکم نومبر کو عدالتی سیشن منعقد کرنے کے چند دن بعد “فائزہ براہوہی” کو تین سال اور 6 ماہ قید کی ابتدائی سزا سنائی گئی ـ

فائزہ براہوہی کے خلاف لگائے گئے الزامات، “قومی سلامتی کے خلاف کام کرنا اور ملی بھگت”، “ایران کے رہنما کی توہین” اور “نظام کے خلاف پروپیگنڈہ” کے الزامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

فائزہ زاہدان سینٹرل جیل کے زنانہ وارڈ میں ہے، اور اس کا کیس فی الحال قاضی کمبری کی نگرانی میں زیر غور اپیل کے مرحلے میں ہے۔

عدالتی سیشن کے دوران فائزہ کو وکیل رکھنے سے محروم رکھا گیا تھا، لیکن اب ان کی وکیل مسز “شہ بخش” ان کے کیس کی نگرانی کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ محترمہ براہوئی کی جسمانی حالت بہت خراب تھی اور انہیں تشدد اور حراست کی وجہ سے ذہنی اور ایموشنل دباؤ کے باعث گزشتہ ہفتے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز