Thursday, July 4, 2024
Homeانٹرنشنلفرانس، صدر میکرون نے کٹر دائیں بازو کے اقتدار کے قریب ہونے...

فرانس، صدر میکرون نے کٹر دائیں بازو کے اقتدار کے قریب ہونے کا انتباہ دے دیا

پیرس (ہمگام نیوز) فرانس میں انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی کو سبقت حاصل ہونے والے قبل از وقت عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد صدر ایمانوئل میکرون نے خبردار کیا کہ انتہائی دائیں بازو کے حامل لوگ ملک کے اعلیٰ ترین عہدوں تک پہنچنے کی دہلیز پر ہیں۔

فرانسیسی پریس کی رپورٹوں کے مطابق قبل از وقت عام انتخابات کے پہلے راؤنڈ کے بعد ایمانوئل میکرون نے الیکشن کا جائزہ لینے کے لیے ایلیسی پیلس میں اپنی کابینہ سے مذاکرات کیے۔

میکرون نے اپنے وزراء سے کہا، “ہمیں غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ اعلیٰ ترین عہدوں کے دہانے تک پہنچنے والے انتہائی دائیں بازو کے نظریات کے حامل لوگ ہیں کوئی اورنہیں۔”

پریس کے مطابق، دو وزراء نے بتایا ہے کہ یہ اجلاس ” کافی تناو” کے ماحول میں ہوا ہے۔

انتہائی دائیں بازو کی جماعت، جس نے ملک میں گزشتہ 3 انتخابات میں اپنے ووٹوں میں اضافہ جاری رکھا ہے، 9 جون کو ہونے والے یورپی پارلیمان کے انتخابات میں 31.4 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی تھی، جس پر صدر ایمانوئل میکرون نے اسمبلی کو تحلیل کرتے ہوئے 30 ​​جون کو پہلا مرحلہ 30 ​​جون اور دوسرا مرحلہ 7 جولائی کو کرانے کے ماتحت قبل از وقت انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ملک میں انتہائی دائیں بازو کا عروج احتجاجی مظاہروں کا موجب بنا اور کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

اتوار کو ہونے والے ابتدائی انتخابات کے پہلے مرحلے میں انتہائی دائیں بازو کا اتحاد 33.15 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا اور بائیں بازو کی جماعتوں کا نیوپیپلز فرنٹ اتحاد 28 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز