نیدرلینڈ: (ہمگام نیوز) فری بلوچستان مومنٹ نیدرلینڈ برانچ کی جانب سے بروز جمعہ یکم مارچ 2024 کو نئی کبینٹ کی تشکیل کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔
اس کبینٹ اجلاس میں ایف بی ایم نیدرلینڈز برانچ کے کارکنوں سمیت مرکزی ممبران نے بھی شرکت کی۔
مرکز کی طرف سے سنگت عبیداللہ اور سنگت رزاک بلوچ اجلاس کے دوران موجود رہے۔
اس اجلاس کے دوران فری بلوچستان مومنٹ نیدرلینڈز برانچ کے کارکنوں نے اسد بلوچ کو بطور آرگنائزر ،بلال بلوچ کو کمیونیکشن افیسر اور عامر بلوچ کو بطور پریس آفیسر منتخب کیا، اس اجلاس میں پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا جس کی سربراہی پارٹی کے آرگنائزیشنل ڈیپارٹمنٹ ایکسٹرنل کے سربراہ عبید بلوچ نے کی، جہاں پر منتخب ہونے والے عہدیداران سے انکے عہدوں کا حلف لیا گیا۔
اس موقع پر فری بلوچستان مومنٹ نیدرلینڈ برانچ کی نئی کابینہ نے پارٹی پروگرام کے حوالے سے اپنی عزم کو ظاہر کیا اور بلوچ قوم کی آواز کو بلند کرنے کے لئے کام کرنے کا عہد کیا۔
اسکے بعد اجلاس کا باقاعدہ طور پر اختتام کا اعلان کیا گیا۔