یکشنبه, جون 1, 2025
Homeخبریںفری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈ برانچ کی جانب سے آئی سی جے کے...

فری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈ برانچ کی جانب سے آئی سی جے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

نیدرلینڈز (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ FBM نیدرلینڈز برانچ کی جانب سے 28 مئی 2025 کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ICJ کے سامنے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ دوپہر ایک بجے شروع ہوا اور دو بجے تک جاری رہا۔

یہ مظاہرہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں 28 مئی 1998 کو کیے گئے ایٹمی دھماکے کے خلاف تھا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے عالمی برادری کی توجہ اس بات کی جانب مبذول کروائی کہ ان ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں بلوچ سرزمین، اس کے ماحولیاتی نظام، اور مقامی آبادی کو شدید نقصان پہنچا۔

فری بلوچستان مومنٹ کے کمیونیکشن آفیسر بلال مری بلوچ نے کہا ہم ایک ایسے دن کو یاد کر رہے ہیں جو بلوچ قوم کے لیے ایک زخم کی مانند ہے 28 مئی 1998، جب پاکستانی ریاست نے چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی تجربات کیے، یہ ایٹمی تجربہ اس بات کا واضح ثبوت ہے پاکستان ایک قابض ریاست ہے جو بلوچستان 77 سالوں سےظلم جبر اور ایٹمی دھماکے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا ہیں پاکستانی ریاست اس دن “یومِ تکبیر” کہتا ہے، ہم اسے اُس کے اصل نام سے یاد کرتے ہیںش رم کا دن ہے۔

فری بلوچستان مومنٹ کے ممبر شکور داد نے اپنی تقریر میں کہا ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے مقبوضہ حیثیت کو قبول کرے اور بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے بلوچ عوام کو کئی دہائیوں سے جبری گمشدگیوں ماورائے عدالت قتل جوہری تجربات اور وسائل کے منظم استحصال جیسے مظالم کا سامنا ہے یہ اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 27 سال گزرنے کے باوجود عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس سانحے کے اصل اثرات سے لاعلم ہیں یا انہیں نظرانداز کیا جا رہا ہے بین الاقوامی ادارے بلوچستان میں ایٹمی تجربات سے ہونے والے انسانی و ماحولیاتی نقصانات کی آزادانہ تحقیقات کروائیں اور پاکستانی قابض کو ریاست پر عالمی عدالت کے کٹہرے میں لاکر کر سزا دی جائے۔

مظاہرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بلوچ کارکنوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز