شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںفزیوتھراپسٹس کی بھوک ہڑتال جاری، سخت لائحہ عمل طے کرنیکا فیصلہ

فزیوتھراپسٹس کی بھوک ہڑتال جاری، سخت لائحہ عمل طے کرنیکا فیصلہ

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) فر تھراپسٹ کی اپنے مطالبات کے حق میں تادم مرگ بھوک ہڑتال 20 ویں روز بھی جاری رہی فزیو تھراپسٹ نے اپنے مطالبات کے حصول کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے اعلان کرنے کا عندیہ دیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ 20 روز سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر

بیٹھے ہوئے فزیو تھراپسٹ کی حالت غیر ہوگئی جنہیں بار بار ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔

۔

فزیو تھراپسٹس کی بھوک ہڑتال اپنے مطالبات اور بیروز گار ساتھیوں کو روز گار کے حصول کے لئے اسامیوں کے اعلان کیلئے کی جارہی ہے

فزیو تھراپسٹ گزشتہ ماہ سے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے جس سے فزیو تھراپس کا احتجاج تا حال جاری ہے اور ان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ہرتال پر بیٹھے ہوئے فزیو تھراپس آئندہ کے لائحہ عمل کا آج اعلان کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز