یروشلم (ہمگام نیوز) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینئر رہنما نبیل قاووق ہلاک ہو گئے ہیں۔

نبیل قاووق حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے نائب سربراہ تھے اور تنظیم کے سیکیورٹی یونٹ کے سربراہ بھی تھے۔ یہ حملہ بیروت میں ہوا، تاہم حزب اللہ نے ابھی تک اس کی تصدیق یا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

نبیل قاووق کی ہلاکت حزب اللہ کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دی جا رہی ہے، خاص طور پر حالیہ دنوں میں تنظیم کو ہونے والے دیگر نقصانات کے تناظر میں۔