رملّہ: (ہمگام نیوز) جب تک فلسطین حکومت قائم نہیں ہو جاتی ہم، اسرائیل کے خلاف، جدوجہد جاری رکھیں گے: وزیر اعظم محمد اشتیہ

محمد اشتیہ نے، مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر رملّہ میں ہفتہ وار حکومتی اجلاس سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو استعفی پیش کر نے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ انہوں نے منگل کے روز زبانی شکل میں بھی صدر عباس کو استعفے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

اشتیہ نے کہا ہے کہ غزّہ کی پٹّی میں حالات کے حوالے سے آئندہ حکومت میں اصلاحات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب تک فلسطین حکومت قائم نہیں ہو جاتی ہم، اسرائیل کے خلاف، جدوجہد جاری رکھیں گے۔