یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںفنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا وفدپاکستان پہنچ گیا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا وفدپاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (ہمگام نیوز ڈیسک ) ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پاکستان کے اوپر لگنے والے الزامات کے بعد کا یہ دورہ ہو رہا ہے۔اس وفد میں ایشیا پیسفک گروپ کے ارکین بھی شامل ہیں، وفد ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ 12 نکات کا تفصیلی جائزہ لے گا۔
اس وفد کی نگراں حکومت میں شامل انتظامیہ و وزراء سے بھی متوقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا وفد وزارت خارجہ اور داخلہ کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔
اس وفد کی دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام پر بات ہوگی جبکہ اس کو مختلف وزارتوں اور محکموں کی جانب سے خصوصی بریفنگ بھی دی جائیگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا وفد 16 اگست تک پاکستان کے دورے پر ہو گا۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو تادیبی اقدامات کرنے کے لیے 3 ماہ (جون تک) کا وقت دیا تھا۔

جبکہ ذرائع کے مطابق پاکستان نے 25 اپریل کو ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں 27 صفحات پر مشتمل اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ اقدامات پر رپورٹ پیش کی تھی تاہم 22 مئی کو بنکاک کے غیر رسمی اجلاس میں اس رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا تھا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ممالک پر مشتمل ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔

تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

عالمی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے اسے عالمی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کی سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اور پاکستان کی تباہ حال معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز