یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںفواد چوہدری سمیت مزید 4 وزراء نے استعفی دے دی

فواد چوہدری سمیت مزید 4 وزراء نے استعفی دے دی

اسلآم آباد(ہمگام نیوزڈیسک) پاکستان کے کی موجودہ ناکام داخلی و خارجی سیاسی و معاشی صورتحال میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے بھی استعفٰی لے لیا گیا ، جبکہ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیا نی سے بھی وزیر اعظم نے استعفی لے لیا۔ علاوہ ازیں وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ، امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے بھی استعفی لے لیاگیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے 9 وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا .ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری سے اطلاعات، علی امین گنڈا پور سے کشمیر امور، غلام سرور خان سے پیٹرولیم، عامر محمود کیانی سے قومی صحت، طارق بشیر چیمہ سے ہاؤسنگ کی وزارت واپس لے لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ ناقص کارکردگی کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔یاد رہے پاکستان کی موجودہ ناکام داخلہ و خارجہ پالیسیز کی وجہ سے اسے سنگین قسم کے معاشی ،سیاسی،سفارتی،اور حکومتی بحران کی چیلنجز درپیش ہے،مزید یہ کہ اپوزیشن کی طرف سے حکومت کیلئے سیاسی مسائل پیدا کرنے جیسے کاموں بارے سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ ایسے حرکات وتجربات حکومت و ریاست کیلئے خودکشی کے مترادف ہوگی۔اور یہ حکومت اسی جانب تیزی سے محو سفر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز