کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آرمی کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کولواہ کے علاقے بزداد میں کلائی کے مقام پر سرمچاروں نے آرمی کے قافلے پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا،ترجمان نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔