چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںفیاض بلوچ ایک بار پھر جبراً لاپتہ،بیوی کی سوشل میڈیا پر فریادیں

فیاض بلوچ ایک بار پھر جبراً لاپتہ،بیوی کی سوشل میڈیا پر فریادیں

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ سے فیاض علی کو دوسری دفعہ پاکستانی فورسز اور اسکے انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اغواء کرکے جبراً لاپتہ کر دیا ہے۔

دوسری بار جبراً گمشدگی کا شکار فیاض علی گزشتہ اگست 2021 میں نو ماہ لاپتہ رہنے کےبعد بازیاب ہو گئے تھے۔

فیاض علی کل رات تین بجے ایک بار پھر ریاستی فورسز اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اہلکاروں نے بلوچ چادر و چاردیواری پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر عورتوں کو زدکوب کرتے ہوئے انہیں جبراً لاپتہ کر دیا ہے۔

فیاض علی بیوی نرگس جو اپنے شیرخوار ننھے بچے کے ساتھ گزشتہ سال نو ماہ تک اپنے شوہر کی بازیابی کیلئے مسلسل احتجاج کرتے رہے، کبھی سڑکوں پہ کبھی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے نرگس فیاض نے اپنے شوہر گمشدگی پہ ٹوٹٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر کو پھر سے نامعلوم لوگ انکے گھر سے اٹھا کر لے گئے ہی۔

انہوں کے کہا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا ہے کہ انہیں بار بار تنگ کیوں کیا جا رہا ہے، وہ جائیں تو کس کے پاس جائیں؟

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ “گھر میں سوتے ہوئے نہ خواتین کا لحاظ کیا گیا نا بچوں کا آدھی رات گھر میں پھلانگ کر گھس جاتے ہیں اور اسکے شوہر فیاض علی کو لاپتہ کر دیتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز